بیجنگ /بھوپال11فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)1962کے ہندوستان چین جنگ کے چند ماہ بعد بارڈر پوسٹ سے بھٹک کر بھارت آیا چینی فوجی 54سال بعد ہفتہ کو بیجنگ پہنچا۔وانگ کے((77 ساتھ اس کی بھارتی فیملی بھی تھی۔6سال جیل میں کاٹنے کے بعد وانگ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں بس گیاتھا۔وہیں اس نے اپناگھربسایا۔اب دونوں ممالک کی حکومتوں کی مدد سے وہ اپنے ملک چین لوٹ گیا۔بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی اہل خانہ کے ساتھ وانگ کی ملاقات کے دوران ماحول کافی جذباتی ہوگیا۔بیٹا، بہو اور پوتی بھی ساتھ تھے۔نیوز ایجنسی کے مطابق، وانگ دہلی بیجنگ پرواز سے بیجنگ پہنچا۔اس کے ساتھ اس کا بیٹا وشنو((35 بہونیہااورپوتی کھنک وانگ بھی تھے۔تاہم اس کی بیوی سوشیلا بھارت میں رک گئی ہے۔وانگ کے بیٹے وشنونے بتایاکہ یکم جنوری 1963کو اس کے والد رات کے وقت بھٹک کر آسام پہنچ گئے تھے۔ ہاں بھارتی فوج نے انہیں گرفتارکرلیا۔انہیں آسام، اجمیر اور دہلی کی جیلوں میں 6سال تک رہنا پڑا۔مارچ 1969میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے وانگ کی رہائی کا حکم دیا۔